یہ قبہ والی مسجد اور مدرسہ سعدیہ سراجیہ کچی اینٹوں سے تیار ہوا ہے۔ مسجد کے نیچے دس زیر زمین کمرے اور ایک پڑا ہال ہے جس میں 100 طلباء رہائش کر سکتے ہیں۔ مدرسہ میں شعبہ حفظ، شعبہ کتب اور شعبہ بنات ہیں جس میں 400 کے قریب طلباء اور طالبات زہر تعلیم ہیں. اللہ تعالی تمہاری زکوۃ، صدقات اور خیرات وغیرہ کا محتاج نہیں ہے۔ بلکہ تم مدارس اور غریبوں کو زکوۃ، صدقات دینے میں محتاج ہو۔ جیسے کہ تم اپنے خالق کو راضی کرنے کے لیے اور اپنی آخرت بنانے کے لیے نماز، روزہ حج وغیرہ کے محتاج ہو۔ مدارس کی خدمت دین کی حفاظت رضائے الہی اور نجات کا زریعہ ہے۔ دین کی حفاظت کے لیے جان، مال، وقت اور ضرورت پڑنے پر سر دینا بھی ضروری ہے۔ اسی وجہ سے بندہ نا چیز محب اللہ عفی عنہ مدرسہ کی خدمت کرتا ہے اور آپ کو تعاون کی ترغیب دیتا ہے۔ اگر آپ تعاون نہ کریں تو تب بھی مدرسہ کے انتظامات تو اللہ پاک چلا دیں گے۔ مگر آپ کا فائدہ ہے کہ اپ اس کام میں حصہ لیں۔ کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ عالم بن یا طالب علم بن یا ان کا خادم بن، چوتھا نہ بن ہلاک ہو جائے گا۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ ماہانہ، سالانہ مقرر کر کے ہا بغیر مقرر کئے زکوۃ، صدقات اکاونٹ نمبر 69-1891 بنام محب اللہ، حبیب بنک لمیٹڈ، لورالائی یا مدرسہ کے پتہ پر منی آرڈر کروائیں یا دوسروں کو ترغیب دیں۔ آپ کی رقم کے خرچ کی تفصیل بھی بتائی جا سکتی ہے نیز مدرسہ سرکاری امداد نہیں لیتا۔ آللہ تعالی ہم سب کو اپنے دربار میں قبول فرمائے اور اجر عظیم نصیب فرمائے۔ آمین